رحیم یارخان ہائے وائس کے ممبر دھر میندر اورفرینڈز آف پولیس کے طلباء کے وفد کی ڈی پی او آفس آمد مختلف برانچز و مراکز کا دورہ کیا، پولیس افسران و آفیشلز نے ورکنگ کے متعلق آگاہی فراہم کی طلباء کی جانب سے گہری دلچسپی کا اظہار۔ تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کے لیے فرینڈز آف پولیس کے فورم سے طلباء کے ایک وفد نے ڈی پی او آفس کا دورہ کیا جس میں انہیں ڈسٹرکٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم جہاں پر سینئر ڈیٹا پراسیسنگ آفیسر حماد علی اور محمد عمیر نے کنٹرول روم کی ورکنگ اور طریقہ کار سے آگاہی فراہم کی، پولیس تحفظ سنٹر میں اہلکار صبیحہ نے تفصیلی کام اور کارکردگی سے آگاہ کیا، پولیس خدمت مرکز میں ناظم ظہور، شہباز احمد تتلہ اورمحمد اختر نے تفصیلی طور پر مرکز میں عوام کی دی جانے والی سہولیات پر روشنی ڈالی، پولیس میثاق سنٹر میں انچارج خالد حسین شاہ اور اسسٹنٹ سنیل وکٹر نے سنٹر کے قیام اغراض و مقاصد بتائے اور اس کی کارکردگی سے آگاہ کیا، پی آر او ٹو ڈی پی او سیف علی وینس نے برانچ کے کام، ذمہ داریوں اور دیگر امور سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ تمام تر تشہیری ذرایعے کو استعمال کرتے ہوئے پولیس کے رخ زیبا کو پبلک کرنا اہم ترین کام ہے جس کے لیے عوام تک پولیس کارکردگی اور کارروائیوں کو پہنچانے کا اہم فریضہ ان کی برانچ کی ذمہ داری ہے، طلباء نے فرینڈز آف پولیس کے فورم کو اہم قرار دیتے ہوئے پولیس کے تمام شعبہ جات کے متعلق اپنی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے مختلف سوالات کیے جس کے اطمینان بخش جواب دیتے ہوئے انہیں مکمل معلومات فراہم کی گئیں۔
Leave a Reply